حدود میں رہنے والے صاف ستھرے کامیڈی شو بہت پسند ہیں،سلمان خان

جمعہ 16 فروری 2018 12:30

حدود میں رہنے والے صاف ستھرے کامیڈی شو بہت پسند ہیں،سلمان خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں صاف ستھرے کامیڈی شو پسند ہیں جن میںحدود سے تجاوز نہ کیا گیاہو۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان بھارتی چینل ڈسکوری جیت کے کامیڈی شو’’کامیڈی ہائی سکول ‘‘ کی پریمیئر قسط کا حصہ ہیں جو ہفتے سے آن ایئر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ انہیں صاف ستھرے کامیڈی شو پسند ہیں جن میں نامناسب الفاظ کا استعمال ہرگز نہ ہو ،’’کامیڈی ہائی سکول ‘‘ بہت صاف ستھرا کامیڈی شو ہے جس کی عکسبندی کے دوران بہت اچھا وقت گزرا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ کہ شو میں کسی بھی نامناسب الفاظ کا استعمال ہرگز نہیں کیا گیا ہے اور مجھے ایک لمحے کے لئے عجیب محسوس نہیں ہوا۔

شو میں رام کپور ، گوپال دت، پریتوش تریپتھی ، کرشنا بھٹ جسمیت بھاٹیا اور دیپک دتا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :