17 سال بعدامریکہ کی بی 52 طیاروں سے بمباری

چین کی سرحدوں کے قریب طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا،رپورٹ

جمعہ 16 فروری 2018 12:25

17 سال بعدامریکہ کی بی 52 طیاروں سے بمباری
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) افغانستان میں امریکی فضائیہ نے 17 سال بعد سب سے تباہ کن بمبار طیاروں بی 52 کا دوبارہ استعمال شروع کر دیا ہے اور ان طیاروں کے ذریعے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنا یا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بدخشاں صوبے میں تاجکستان اور چین کی سرحدوں کے قریب علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں جسے نشانہ بنایا گیا ہے وہاں پر طالبان کے ٹھکانوں کے علاوہ چین کے صوبے سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے اوغر شدت پسند بھی سرگرم ہیں۔

کچھ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے اس دور افتادہ اور انتہائی کم آبادی والے علاقے میں ترکمانستان اسلامی موومنٹ کے مراکز اور تریبت گاہیں بھی قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :