شام نے اپنی فضائی حدود سے اسرائیل کے جاسوس طیارے مار بھگائے

جمعہ 16 فروری 2018 12:25

شام نے اپنی فضائی حدود سے اسرائیل کے جاسوس طیارے مار بھگائے
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) شام نے اپنی فضائی حدود میں نگرانی کے لیے در آنے والے اسرائیل کے متعدد جاسوس طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شامی فضائیہ نے القنیطرہ کے اوپر پرواز کرنے والے اسرائیلی جاسوس طیاروں کو پسپا کردیا ہے،واضح رہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011ء میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے شامی مسلح افواج اور ان کے اتحادی حزب اللہ کے جنگجوؤں اور ایرانیوں پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :