متحدہ عرب امارات، شہریوں کو وزن میں فی کلو کمی پر 500 درہم انعام کا اعلان

جمعہ 16 فروری 2018 12:19

متحدہ عرب امارات، شہریوں کو وزن میں فی کلو کمی پر 500 درہم انعام کا اعلان
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) متحدہ عرب امارات میں موٹاپے سے پریشان شہریوں کے لیے وزن کم کرنے کی انوکھی سرکاری سکیم کا اعلان کردیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سکیم کا اعلان محکمہ صحت کے اشتراک سے راس الخیمہ ہسپتال نے کیاہے جس کے تحت فی کلو وزن کم کرنے پر 500 درہم کا انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سکیم کا نام ’آر اے کے بگسٹ ویٹ لوزر چیلنج‘ رکھا گیا ہے جس کا آغاز رواں ماہ 17 فروری سے کیا جائے گا اور یہ سکیم 28 اپریل تک جاری رہے گی۔

وزن کم کرنے کی مزکورہ انوکھی سکیم راس الخیمہ کے تمام شہریوں کے لئے ہو گی جس میں 18 برس سے زائد عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے مطابق ملک کے 70 فیصد مرد جبکہ 67 فیصد خواتین موٹاپے کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :