شادی شدہ نائب آسٹریلوی وزیراعظم جوئس جنسی تعلق قائم کرنے کا الزام

وزیراعظم بل کے الزام پر جوئس سیخ پا،نااہل قراردیتے ہوئے معافی معانگنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 16 فروری 2018 11:30

شادی شدہ نائب آسٹریلوی وزیراعظم جوئس جنسی تعلق قائم کرنے کا الزام
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹرن بل نے نائب وزیراعظم جوئس پر جنسی تعلق قائم کرنے کا لزام عائد کیا ہے اورکہاہے کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہوئے ادھر غیرازدواجی تعلقات کے بارے میں بڑھتے ہوئے تنازعے کے بعد نائب وزیرِ اعظم بارنبی جوئس نے وزیرِ اعظم میلکم ٹرن بل پر شدید تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم ٹرن بل نے پارلیمان کو بتایا کہ بارنبی جوائس ان کے دورہ امریکہ کے دوران ملک کے قائم مقام وزیر اعظم کا عہدہ نہیں سنبھالیں گے۔وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے کہا کہ وہ وزرا کے لیے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔وزرا کا رویہ اپنے مرتبے کے لحاظ سے ہونا چاہیے۔ وہ اپنے عملے کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں رکھ سکتے۔میلکم ٹرن بل نے کہا کہ بارنبی جوائس پیر کے دن سے کام پر نہیں آئیں گے جب کہ حزب مخالف کی جماعتوں نے نائب وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔جوئس نے وزیرِ اعظم کو نااہل کہتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ انھوں نے غیر ضروری بیان بازی کر کے میرے خاندان کو مزید تکلیف دی ۔

متعلقہ عنوان :