امریکہ نے روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا

جون 2017ء میں حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثر،عالمی کمپیوٹرائزڈ سسٹم بھی غارت ہوگیا ،وائٹ ہائوس

جمعہ 16 فروری 2018 11:30

امریکہ نے روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) وائٹ ہاوس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ روز باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وائٹ ہاوس نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ جون 2017ء میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثرہوا اور عالمی سطح پرکمپیوٹرائزڈ سسٹم غارت ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جبکہ روس پہلے ہی الزامات کی تردید کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :