فلوریڈاکے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا اعتراف جرم

امریکا میں سوگ کا سماں، وائٹ ہائوس پرامریکی پرچم سرنگوں، مرنیوالوں کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد

جمعہ 16 فروری 2018 11:30

فلوریڈاکے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا اعتراف جرم
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) مریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے نکولس کروز نے اعتراف جرم کرلیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مجرم کو 17 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ، پولیس نے کہاکہ ہ نیکولس کروز نے اضافی اسلحہ بھی رکھا ہوا تھا۔ایف بی آئی وارن کیے جانے کے باوجود ملزم کے عزائم کو نہ بھانپ سکی۔فائرنگ کے واقعے پر امریکا میں سوگ کا سماں ہے، وائٹ ہائوس پرامریکی پرچم سرنگوں ہے، پارک لینڈ میں مرنیوالوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :