کراچی میں فلم ’’کیک ‘‘کی تعارفی تقریب میں فلم کا ٹریلر لانچ کیاگیا

جمعہ 16 فروری 2018 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) پاکستانی فلم کیک کی تعارفی تقریب کراچی میں سجی جس میں فلم کا ٹریلر لانچ کیاگیا۔فلم کیک آج کل ٹاک آف دا ٹاو?ن ہے ،کراچی میں اس فلم کی تعارفی تقریب سجائی گئی جس میں اسٹار کاسٹ نے خوب رنگ لگایا۔

(جاری ہے)

فلم کیک کی اداکارائوں آمنہ شیخ او رصنم سعید کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ اور ڈائرکشن بہت عمدہ ہے ۔تعارفی تقریب میں کیک کے ٹریلر کی منہ دکھائی کرائی گئی۔یہ فلم عاصم عباسی کا ڈائرکٹوریل ڈیبیو ہے جبکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے ۔فلم کے نمایاں اداکاروں میں صنم سعید،آمنہ شیخ، بیو رانا ظفر، عدنان ملک اور فارس خالد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :