متحدہ عرب امارات وزارت داخلہ ، رجسٹریشن کے بغیر ڈرونز کا استعمال غیر قانونی ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 16 فروری 2018 11:25

متحدہ عرب امارات وزارت داخلہ ، رجسٹریشن کے بغیر ڈرونز کا استعمال غیر ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2018ء)  متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ڈرونز رکھنے والے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ڈرونز رجسٹرڈ کروائیں۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرونز استعمال کرنے والے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نے متعلقہ محکموں کے تعاون سے آگاہی مہم چلا رکھی ہے جس کے دوران ڈرونز رکھنے والے تمام افراد کو آگاہ کیا جارہاہے کہ ملک میں کسی بھی مقصد کے لئے استعمال ہونے والے ڈرونز کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

آگاہی مرحلہ ختم ہونے کے بعد اجازت نامے کےبغیر ڈرونز استعمال کرنا قابل سزا جرم ہوگا۔ نئے ضوابط کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے سے 5 کلو میٹر تک کی حدود میں ڈرونز کا استعمال سخت منع ہے۔ ہیلی پیڈز کے قریب، ممنوعہ علاقوں اور بھیڑ کی جگہوں پر بھی ڈرونز کا استعمال ممنوع ہے۔