ْعدالت نے 15 سالہ بچہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار پانچوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں

جمعہ 16 فروری 2018 00:40

ْعدالت نے 15 سالہ بچہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار پانچوں ملزمان کی ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) عدالت نے 15 سالہ بچہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے پانچوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں، دو لاکھ کے مچلکوں پر ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی شب کھلابٹ کے رہائشی طارق خان نے پولیس تھانہ سٹی کو تحریری درخواست دی کہ عرصہ دو ماہ قبل ان کے بھتیجے مسمی (ش) خان کو ملزمان اشفاق، شہزاد، خرم، ارسلان اور احمد شمس نے ڈھینڈہ روڈ نزد درویش ہری پور میں زبردستی یکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جن کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ آفتاب اقبال کی عدالت میں گذاری گئیں جنہوں نے پانچ ملزمان کو دو لاکھ دو نفری فی کس پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں شہزاد شاہ محکمہ پولیس کا ملازم ہے۔