مقتولہ نے خود ہی اشتہار دے کر اپنے لیے قاتل کا بندوبست کیا تھا۔ مشتبہ قاتل کا دعویٰ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 15 فروری 2018 23:57

مقتولہ نے خود ہی اشتہار دے کر اپنے لیے قاتل کا بندوبست کیا تھا۔ مشتبہ ..

کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، جس پر 19 سالہ نتالی میری بولنگر کے قتل کا الزام ہے، نے پولیس کو بتایا ہے کہ نتالی نے کریگ لسٹ ویب سائٹ پر قاتل کو ہائر کرنے کے لیے ایک اشتہار دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ قاتل اسے قتل کرے۔
قتل کرنے سے پہلے 22 سالہ جوزف مائیکل لوپیز نے نتالی کو کہا تھا کہ وہ اس طرح خود کشی نہ کرے۔جوزف نے ایڈم کاؤنٹی کے ڈپٹی کو بتایا کہ وہ نتالی کا ارادہ بدلنے میں ناکام رہا۔

اس کے بعد دونوں ڈرائیو پر چلے گئے۔ قتل سے پہلے دونوں نے دعا مانگی۔ اس کے بعد جوزف نے نتالی کے سر پر  پیچھے سے گولی مار دی۔

(جاری ہے)


جوزف نے بتایا کہ قتل کے لیے ہتھیار نتالی نے ہی فراہم کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ادائیگی کے طور پر ہتھیار کو اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔نتالی کی لاش 29 دسمبر کو ملی تھی۔
تفتیشی افسروں نے بعد میں بتایا کہ جوزف کے بیان کے مطابق وہ کریگ لسٹ پر عورتوں کے مردوں کی تلاش والے سیکشن کو دیکھ رہا تھا  کہ اس کی نظر ایک عجیب و غریب اشتہار پر پڑی۔ اشتہار میں نتالی نے خود کو مارنے کے لیے کہا گیا تھا۔ ایڈم کاؤنٹی کے شیرف نے اس طرح کا اشتہار پوسٹ کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔تاہم نتالی کے دوستوں اور رشتے داروں کا کہنا ہے کہ اس میں خودکشی کے رجحانات تھے۔