ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد کے خلاف مقدمات؛ کراچی پولیس نے رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کیلئے سپیکر کو تحریری درخواست

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 فروری 2018 23:50

ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد کے خلاف مقدمات؛ کراچی پولیس نے رکن قومی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15فروری2018ء )؛ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد کے خلاف مقدمات پر کراچی پولیس نے رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کیلئے سپیکر کو تحریری درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد کے خلاف مقدمات درج ہونے پر سندھ پولیس نے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سلمان مجاہد کیخلاف ایف آئی آر دائر ہوئی ہے۔

پولیس نے سپیکر کو ایم این اے کیخلاف قانونی کارروائی کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ سلمان مجاہد رکن قومی اسمبلی ہیں لہٰذا ان کی گرفتاری کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنا پولیس کیلئے ناگزیر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے کے بعد کراچی پولیس سلمان مجاہد کو گرفتار کر لے گی۔