ْ پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو59رنزسے شکست دیدی

اسلام آبادیونائیٹڈنے مقررہ 20اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر 290رنز بنائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 231رنزبناسکی

جمعرات 15 فروری 2018 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان سپرلیگ کے نمائشی میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو59رنزسے شکست دیدی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی دوٹیموں کے درمیان کھیلے گئے نمائشی میچ ’’مقابلہ آل سٹارز‘‘ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے ٹاس جیت کراسلام آبادیونائیٹڈکوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اسلام آبادیونائیٹڈنے مقررہ 20اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر 290رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے افتتاحی بلے باز آصف علی نے 47گیندوں پر 8چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افتخاراحمد نے 56، صاحبزادہ فرحان نے 44، کپتان مصباح الحق نے 28اور حسین طلعت نے 23رنز ناٹ آئوٹ کئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انورعلی، اداکار سعود اور افضل خان ریمبو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 231رنزبناسکی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے عمرامین نے 77، رمیزراجہ جونیئر نے 38، اعظم خان نے 32، معین خان نے 20، عبدالرزاق نے 11، کپتان سرفرازاحمد نے 12رنزناٹ آئوٹ بنائے، اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے ظفرگوہرنی3،وقاص اورحسین طلعت نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ اسلام آبادیونائیٹڈ کے آصف علی ناقابل شکست 126رنز کی شانداراننگز کھیلنے پر مردمیدان قرار پائے۔میچ کے دوران گلوکارفاخر اور عائمہ بیگ نے اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب دادوصول کی۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجودتھی۔