آئندہ انتخابات میں کس جماعت کی حکومت قائم ہوگی، ماہرین علم نجوم نے پیشن گوئی کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 فروری 2018 23:13

آئندہ انتخابات میں کس جماعت کی حکومت قائم ہوگی، ماہرین علم نجوم نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) ماہرین علم نجوم نے آئندہ انتخابات کے نتائج کے حوالے سے پیشن گوئیاں کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی ماہرین علم نجوم کی جانب سے اپنی پیشن گوئیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ماہرین علم نجوم نے پیشن گوئیاں کرتے ہوئے شہباز شریف اور ن لیگ کو کامیابی کی نوید سنائی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماہر علم نجوم سامعہ خان، محمد کنعان اور معظم خان نے بتایا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

ان کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ تاہم دوسری جانب شہباز شریف اور ن لیگ کیلئے رواں سال اچھا ثابت ہوگا۔ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کو کامیابی حاصل ہوگی، جبکہ شہباز شریف کو عام انتخابات میں اچھی خبر ملے گی۔ واضح رہے اس سے قبل گزشتہ برس ماہرین علم نجوم کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ 2018 کا سال عمران خان اور ان کی جماعت کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا۔ تاہم اب ماہرین علم نجوم نے ن لیگ کو کامیابیوں کی نوید سنائی ہے۔