جعلی ویزوں پر ترکی سے ڈی پورٹ کئیے جانے والے 18پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 فروری 2018 23:12

جعلی ویزوں پر ترکی سے ڈی پورٹ کئیے جانے والے 18پاکستانیوں کو گرفتار ..
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15فروری2018ء )؛جعلی ویزوں پر ترکی سے ڈی پورٹ کئیے جانے والے 18پاکستانیوں کو ایف آئی نے گرفتار کر لیا ۔تفتیش کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ پاکستانی غیر قانونی طور پر ترکی پہنچنے پر پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر یورپ جانے کیلئے ترکی جارہے تھے جنہیں ترکی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

جعلی دستاویزات کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کردیا گیا۔ ترکی سے براستہ شارجہ فلائٹ نمبر جی 951پر سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے توانہیں ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلیا۔ انسانی اسمگلروں کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا ۔