ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کرنے والا جج برطرف

جمعرات 15 فروری 2018 23:01

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کرنے والا جج  برطرف
ااسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کرنے والے جج کو برطرف کردیا گیا ہے ۔معطل ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن کو نوکری سے فارغ کر نے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ راجہ جواد حسن عباس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ایڈیشل سیشن جج نے ایگزیکٹ کیس میں پچاس لاکھ روپے رشوت موصول کرنے کا اعتراف کیا تھا،پرویزالقادر میمن نے رشوت لے کر ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کو بری کیا۔

پرویز القادرمیمن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے سامنے رشوت لینے کا اعتراف کیا۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن کو شوکاز نوٹس دے کر معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :