بنوں ، گھر کے اندر کارتوس پھٹنے سے چھ ماہ کی بچی سمیت تین افراد زخمی

جمعرات 15 فروری 2018 23:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) بنوں کے علاقہ مندیو خاص میں گھر کے اندر کارتوس پھٹنے سے چھ ماہ کی بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے خاندانی ذرائع کے مطابق تھانہ میریان کی حدود میں واقع مندیو خاص میں حضرت اللہ کے بیٹے ہدایت اللہ خان نے باہر سے کارتوس لاکر گھر میں پڑے گند میں ڈالا تھا انجانے میں سارا گند جلاتے وقت دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جس کے نتیجے میں مالک مکان حضرت اللہ ،چھ ماہ کی بیٹی فضا اور دس سالہ بیٹا ہدایت اللہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :