اس مرتبہ نواز شریف سزا ہونے کی صورت میں بیرون ملک نہیں جائیں، جیل جا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 فروری 2018 22:12

اس مرتبہ نواز شریف سزا ہونے کی صورت میں بیرون ملک نہیں جائیں، جیل جا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نواز شریف سزا ہونے کی صورت میں بیرون ملک نہیں جائیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا ہونے یقینی ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عارف نظامی کا کہنا ہے کہ تاہم ماضی کے برعکس، اس مرتبہ نواز شریف سزا ہونے کی صورت میں بیرون ملک نہیں جائیں گے۔ نواز شریف جیل جا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ نواز شریف مظلومیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں اور انہیں اس میں کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :