سرگودھامیں ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہنگامی بنیاں دوں پر اقدامات کرنے کا حکم دے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 فروری 2018 22:08

سرگودھامیں ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ..
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15فروری2018ء )؛سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ میں ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی خبر پر شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہنگامی بنیاں دوں پر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ عمرانہ کے بارے میں خطرناکانکشاف ہوا تھا کہ کوٹ عمرانہ میں 350لوگ ایڈز اور ہیپاٹائیٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں جس میں سے 50لوگوں میں ایڈز جبکہ 300میں ہیپا ٹائیٹس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب علاج کی مناسب سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ موت کی وادی میں اترنے لگے ہیں۔گاوں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ چھوٹے سے گاوں میں 250افراد ایڈز کا شکار ہیں۔سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ میں ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی خبر پر شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہنگامی بنیاں دوں پر اقدامات کرنے کا حکم دےدیا ۔گاوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کا حکم دے دیا گیا،گاوں کے تمام افراد کے لیے ایچ ای وی ایڈز کا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا۔