زرمبادلہ کے ذخائر کی گرتی ہوئی صورتحال

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب ڈالر کی سطح سے گر گئے

جمعرات 15 فروری 2018 22:56

زرمبادلہ کے ذخائر کی گرتی ہوئی صورتحال
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب 96 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی رہی جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر19ارب ڈالرز کی سطح سے کم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 19ارب18کروڑ ڈالرز کی سطح سے گر کر18ارب96کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئی ہے، مرکزی بینک کے ذخائر بھی22کروڑ67لاکھ ڈالرز کمی سے 13ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر12ارب83کروڑ39لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1کروڑ19لاکھ ڈالرز کے معمولی اضافے سے 6ارب13کروڑ42لاکھ ڈالرز کی سطح پر موجود ہیں ،گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں22کروڑ67لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں جس کے نتیجے میں مجموعی اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :