سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکائونٹس سے پیسہ واپس لانے کیلئے کمیٹی بنادی، گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ سوئٹزرلینڈ میں موجود اکائونٹس سے پیسہ کیسے واپس پاکستان آسکتا ہے، چیف جسٹس

بیرون ملک اکائونٹس کے حوالے سے معاہدے ہو رہے ہیں ،ْ سوئٹزرلینڈ سے بھی دو طرفہ معاہدہ ہو گیا ،ْ پیسہ واپس لانے کیلئے ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے ،ْ ریمارکس جرمنی و سوئٹرز لینڈ سے ہزاروں لوگوں کے اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات لیں ،ْجسٹس اعجاز الاحسن کارروائی سے کوئی افراتفری نہیں مچنی چاہیے ،ْ جو بھی کام کرنا ہے قانون کے مطابق کریں ،ْعمر عطاء بندیال

جمعرات 15 فروری 2018 22:51

سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکائونٹس سے پیسہ واپس لانے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکائونٹس سے پیسہ واپس لانے کیلئے کمیٹی بنادی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اکائونٹس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری فنانس اور گورنر اسٹیٹ بینک عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے بیرون ملک اکائونٹس اور املاک بنا رکھی ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ سوئٹزرلینڈ میں موجود اکائونٹس سے پیسہ کیسے واپس پاکستان آسکتا ہی چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اتنا سارا پیسہ بیرون ملک چلا گیا، ممکن نہیں کہ ساری رقم کالے دھن کی ہو ،ْ کچھ ایسے بھی ہوں گے جو قانونی طریقے سے رقم لے گئے ہوں تاہم اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو غیر قانونی طریقے سے رقم لے کر گئے ہیں، کہاجاتا ہے یہ پیسہ واپس آجائے تو ہمارے سارے قرضے اتر جائیں۔

(جاری ہے)

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے بتایا کہ بیرون ملک اکائونٹس کے حوالے سے معاہدے ہو رہے ہیں اور سوئٹزرلینڈ سے بھی دو طرفہ معاہدہ ہو گیا ہے، پیسہ واپس لانے کیلئے ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔جسٹس اعجازالاحسن نے حکم دیا کہ جرمنی و سوئٹرز لینڈ سے ہزاروں لوگوں کے اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات لیں، بھارت نے بھی سوئٹرز لینڈ سے سینکڑوں لوگوں کی معلومات لی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملائیشیا میں بھی لوگ سرمایہ کاری کررہے ہیں، کیا متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی اپنی جائیداد خرید سکتے ہیں ۔چیف جسٹس نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی سربراہی میں چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری خزانہ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ مل جل کر طریقہ کار بنائیں، کمیٹی ایک ہفتے میں گائیڈ لائن دے کہ بیرون ملک سے رقم کیسے واپس لانی ہے، کمیٹی حکومت کے کسی بھی ادارے سے معلومات لینے کی مجاز ہوگی، مقصد یہ ہے کہ غیرقانونی طریقے سے بھیجی رقم واپس لائی جائے، پیسہ واپس لانے والوں کو رعایت دینے کے معاملے پر غور کریں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس کارروائی سے کوئی افراتفری نہیں مچنی چاہیے ،ْ جو بھی کام کرنا ہے قانون کے مطابق کریں، اگر قوانین میں سقم ہے تو ہمی نشاندہی کروائیں، یہ بھی بتائیں کونسی رقوم غیر قانونی طریقے سے منتقل ہوئی، پہلا کام ان لوگوں کا پتا چلانا ہے جو ٹیکس دئیے بغیر پیسا باہر لے گئے، یہ بھی دیکھیں جو پیسا باہر سے پاکستان لائیں ان کو کیا مراعات ملیں گی ،ْیہ ٹیکس کی ادائیگی اور عوامی مفاد عامہ کا مسئلہ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر قوانین میں سقم ہوئے تو ہم ممکن ہے ریاست کو قانون سازی کا کہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ سے معلومات لینے کے تمام اقدامات مکمل ہیں جبکہ دوبئی کو بھی 55 افراد کی فہرست دے دی ہے، بس پارلیمنٹ نے معاہدے کی توثیق کرنی ہے، معاہدے کی توثیق ہونے پر سوئٹزر لینڈ سے معلومات لے سکتے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے کہا کہ پاناما لیکس میں 444 لوگوں کے نام آئے، 2 لوگوں سے 6.62 ارب روپے ریکور بھی کیے جاچکے ہیں، 363 لوگوں کو ایف بی آر نے نوٹسز جاری کیے تاہم 78 لوگوں کے پتے نہیں مل سکے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا 78 افراد سے متعلق کوئی اشتہار دیا گیا، نوٹسز 2016 میں جاری ہوئے اب تک کیا ہوا، کیا آفشور کمپنی والوں سے وضاحت مانگی ہی ۔ مبر ایف بی آر نے کہا کہ نادرا کو فہرست دی تھی، نادرا 185 لوگوں کی معلومات نہ دے سکا۔ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ 72 لوگوں نے آف شور کمپنیوں سے اپنا تعلق تسلیم کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان 72لوگوں سے پوچھیں آف شور کمپنی کس طرح بنائی ، دیکھ لیتے ہیں کن لوگوں نے بیرون ملک کروڑوں ڈالرز کی جائیدادیں خرید رکھیں ہیں، قرعہ اندازی کے ذریعے 10 لوگوں کے نام نکال کر ہمیں دے دیں، کسی کو ٹارگٹ نا کیا جائے۔عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔