پانی پاکستان کیلئے سیکیورٹی کا معاملہ ہے،سرتاج عزیز

ماحولیاتی تبدیلی کے باعث چند سالوں میں پانی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، قابو پانے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

جمعرات 15 فروری 2018 22:46

پانی پاکستان کیلئے سیکیورٹی کا معاملہ ہے،سرتاج عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کیلئے سیکیورٹی کا معاملہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سے آئندہ چند سالوں میں پانی کا موجودہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، قابو پانے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے یہ بات جمعرات کو پانی سے متعلق قومی پالیسی کا جائزہ لینے کی غرض سے مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر آبی وسائل سیّد جاوید علی شاہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان، وفاقی سیکرٹری برائے آبی وسائل و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ پانی پاکستان کیلئے سیکیورٹی کا معاملہ ہے ،ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آئندہ چناد سالوں کے دوران پانی کا موجودہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے اس بحران پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو صوبائی حکومتوں کو ایکشن پلان کی تیاری کیلئے مربوط فریم ورک فراہم کریگی۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس دو ہفتے بعد منعقد ہو گا جس میں پالیسی کے پہلے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :