آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات،

باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 15 فروری 2018 22:46

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی بشمول علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی بشمول علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔