عوام نے دھرنے اور پیسے کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ہم آئندہ انتخابات میں بہترین امیدوار کو ووٹ دیں گے، پارٹی رہنما اور کارکن ووٹ کے تقدس کی بحالی کا پیغام عام کریں

سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا پنجاب ہائو س میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 15 فروری 2018 22:40

عوام نے دھرنے اور پیسے کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ہم آئندہ انتخابات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنے اور پیسے کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ہم آئندہ انتخابات میں بہترین امیدوار کو ووٹ دیں گے، پارٹی رہنما اور کارکن ووٹ کے تقدس کی بحالی کا پیغام عام کریں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں پنجاب ہائوس میں میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ، رہنما مسلم لیگ (ن) سلیم ضیاء ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور سینیٹر پرویز رشید نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال ، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں لودھراں کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوازشریف نے کہا کہ عوام نے ہمارے موقف کو پذیرائی بخشی ۔ عوام نے دھرنے اور پیسے کی سیاست کو مسترد کردیا ، آئندہ انتخابات میں بہترین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے، آئندہ مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی، پارٹی رہنما اور کارکن ووٹ کے تقدس کی بحالی کا پیغام عام کریں۔