آرمی چیف نے قبائلی عوام کیلئے سہولیات دینے کی ہدایت کردی،

فاٹا سے وطن کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا اب فاٹا میں رہنے والوں کو صرف قومی شناختی کارڈ درکار ہوگا،عارضی بے گھر افراد کو زر تلافی کی ادائیگی کیلئے وطن کارڈ کی مزید ضرورت نہیں،عارضی بے گھر افراد کو وطن کارڈ پہلے جاری کیے گئے تھے، ٹی ڈی پیز کیلئے اب شناختی کارڈ کو بطور شناختی دستاویز لیا جائیگا،جن قبائلیوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں وہ 31مئی 2018تک وطن کارڈ استعمال کرسکتے ہیں،آئی ایس پی آر

جمعرات 15 فروری 2018 22:36

آرمی چیف  نے قبائلی عوام کیلئے سہولیات دینے کی ہدایت کردی،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی عوام کو سہولیات دینے کی ہدایت کردی جبکہ فاٹا سے وطن کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا اب فاٹا میں رہنے والوں کو صرف قومی شناختی کارڈ درکار ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے کیے گئے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا میں قبائلی بھائیوں کیلئے سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے ۔

عارضی بے گھر افراد کو زر تلافی کی ادائیگی کیلئے وطن کارڈ کی مزید ضرورت نہیں ۔عارضی بے گھر افراد کو وطن کارڈ پہلے جاری کیے گئے تھے ۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ڈی پیز کیلئے اب شناختی کارڈ کو بطور شناختی دستاویز لیا جائیگا۔جن قبائلیوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں وہ 31مئی 2018تک وطن کارڈ استعمال کرسکتے ہیں۔ٹی ڈی پیز کو 31مئی تک شناختی کارڈ حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :