ایل اوسی پر بھارتی فوج کی سکول وین پر فائرنگ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے،

غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ کاروائیاں بھارت کا اصل چہرہ سامنے لا رہی ہیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل اوسی پر اسکول وین پر فائرنگ کی مذمت ، ڈرائیور کی شہادت پر افسوس کا اظہار

جمعرات 15 فروری 2018 22:36

ایل اوسی پر  بھارتی فوج کی سکول وین پر فائرنگ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ کاروائیاں بھارت کا اصل چہرہ سامنے لا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی جانب سے کنڑول لائن پر اسکول وین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور وین ڈرائیور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ کاروائیاں بھارت کا اصل چہرہ سامنے لارہی ہیں، معصوم بچوں کو نشانہ بنانے جیسے اقدام جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعابھی کی۔