انجینئراقبال ظفر جھگڑانے گورنر ہائوس پشاور میں چیکو کا پودا لگا کر فاٹا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

موسمیاتی تبدیلیوں کے مضراثرات سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری انتہائی ضروری،گورنر خیبر پختونخوا

جمعرات 15 فروری 2018 22:16

انجینئراقبال ظفر جھگڑانے گورنر ہائوس پشاور میں چیکو کا پودا لگا کر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑانے جمعرات کے روز گورنر ہائوس پشاور میں چیکو کا پودا لگا کر فاٹا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سکندر قیوم ،محکمہ جنگلات فاٹا کے حکام اور گورنر کے ملٹری سیکرٹری و پرنسپل سیکرٹری سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ۔

گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضراثرات سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر شجرکاری انتہائی ضروری ہے، فاٹا میں شجرکاری کے لئے وسیع وعریض موزوں علاقے و ماحول میسر ہے، جنگلات میں اضافے سے نہ صرف قبائلی عوام اپنے معاشی مسائل حل کر سکتے ہیں بلکی ماحولیاتی آلودگی سے بھی بہ آسانی سے نمٹ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے قبائلی عوام پر زور دیاکہ وہ اس شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر اسے کامیاب بنائیں اور حکومت سے مفت پودے حاصل کرکے اپنی زمینوں میں لگائیں ۔قبل ازیں گورنر کو بریفینگ دیتے ہوئے ڈی ایف او فضل الہی نے بتایا کہ فاٹا کے علاقوں میں رواں سال کے دوران مجموعی طورپر 10742ایکڑ اراضی پر شجرکاری کرتے ہوئے 1295785پودے لگائے جائیں گے ۔انھوں نے بتایا کہ موسم سرما کی شجرکاری کے لئے 50ہزار پودے لوگوں اور اداروں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :