جماعة الدعوہ کے بارے میں براہ راست امریکی احکامات کی مذمت کرتے ہیں،

حکومت پاکستان ، پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے علی الرغم امریکی احکامات پر عمل کر رہی ہے،عدلیہ جماعة الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کے خلاف بلاجواز بنائے گئے مقدمات کی سماعت کے بعد انہیں رہا کر چکی لیکن بزدل حکمران بھارت اور امریکہ کی خواہش پر جماعة الدعوہ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں، حکمرانوں کے بزدلانہ رویہ سے ملک کی آزادی اور خود مختاری کا مذاق اڑایا جارہاہے، حکومت طے کرے کہ امریکی احکامات پر عمل کرنا ہے یا قومی خود مختاری کو قائم رکھنا ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا بیان

جمعرات 15 فروری 2018 22:16

جماعة الدعوہ کے بارے میں براہ راست امریکی احکامات کی مذمت کرتے ہیں،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حکومت پاکستان کو جماعة الدعوہ کے بارے میں براہ راست احکامات دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان ، پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے علی الرغم امریکی احکامات پر عمل کر رہی ہے ۔عدلیہ جماعة الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کے خلاف بلاجواز بنائے گئے مقدمات کی سماعت کے بعد انہیں رہا کر چکی ہے لیکن بزدل حکمران بھارت اور امریکہ کی خواہش پر جماعة الدعوہ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں ۔

حکمرانوں کے بزدلانہ رویہ سے ملک کی آزادی اور خود مختاری کا مذاق اڑایا جارہاہے ۔ حکومت طے کرے کہ امریکی احکامات پر عمل کرنا ہے یا قومی خود مختاری کو قائم رکھنا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ایک طرف امریکہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹ بناہوا ہے اور دوسری طرف حکومت پاکستان سے براہ راست پوچھ رہاہے کہ جماعة الدعوہ اور فلاح انسانیت پر پابندیاں لگائی گئی ہیں یا نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ امریکی اقدامات ہمارے ملکی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فلاح انسانیت فائونڈیشن تعلیم اور صحت کے میدان میں ناقابل فراموش خدمات سر انجام دے رہی ہے محض امریکہ اور بھارت کی خوشنودی کے لیے خدمت خلق کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے وسیع نیٹ ورک کو بند کردینا کہاں کی عقلمندی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران قومی مفادات کی بجائے امریکی اور بھارتی مفادات کی تکمیل کے ایجنڈے پر کاربند ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حکومت پاکستان کو جماعة الدعوہ کے بارے میں براہ راست احکامات دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان ، پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے علی الرغم امریکی احکامات پر عمل کر رہی ہے ۔عدلیہ جماعة الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کے خلاف بلاجواز بنائے گئے مقدمات کی سماعت کے بعد انہیں رہا کر چکی ہے لیکن بزدل حکمران بھارت اور امریکہ کی خواہش پر جماعة الدعوہ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں ۔

حکمرانوں کے بزدلانہ رویہ سے ملک کی آزادی اور خود مختاری کا مذاق اڑایا جارہاہے ۔ حکومت طے کرے کہ امریکی احکامات پر عمل کرنا ہے یا قومی خود مختاری کو قائم رکھنا ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ خطے میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینا ضروری ہے ۔ ہمیں ادھر ادھر دیکھنے اور بھارت سے مرعوب ہونے اور امریکہ سے ڈرنے اور دبنے کی بجائے براہ راست اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے رجوع کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ ایک طرف پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے اور دوسری طرف ملک میں عوام کی خدمت کرنے والی محب وطن اور پرامن تنظیموں پر پابندیاں لگانے اور ان کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات دیتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی بھی نگرانی کر رہاہے ۔ سراج الحق نے کہاکہ ہمارے حکمران ملکی سلامتی اور قومی خود مختاری کو دائو پر لگا رہے ہیں ۔ عوام حکومت کے ایسے اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔