اے ڈی خواجہ نے انسپکٹر کی تزہیک اور تذلیل کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا

اختیارات کا غلط استعمال اور ہتک آمیز رویہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،آئی جی سندھ

جمعرات 15 فروری 2018 22:14

اے ڈی خواجہ نے انسپکٹر کی تزہیک اور تذلیل کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مبینہ طور پرسادہ لباس ایس ڈی پی او گلشن اقبال اور اسکے ڈرائیور کی جانب سے باوردی ٹریفک پولیس انسپکٹر کی تزہیک اور تذلیل کے حوالے سے میڈیا رپورٹس/درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے انکوائری اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال اور ہتک آمیز رویہ کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ انکوائری رپورٹ میں مرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس آفیسر اور اہلکار کے خلاف سخت انضباطی کاروائی جیسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :