احتساب عدالت میں محکمہ پولیس میں پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت

عدالت نے سکھرسے آئے ہوئے پولیس اہلکاروں کے بیان قلم بند نہ ہونے کے باعث ریفرنس کی سماعت 23فروری تک ملتوی کردی

جمعرات 15 فروری 2018 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) کراچی احتساب عدالت میں سندھ پولیس کے دو افسران کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں ملزمان تنویر احمد طاہر اور فدا حسین شاہ پیش ہوئے جبکہ ملزمان کیخلاف سکھرسے آئے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کے بیان قلمبند نہ ہوسکے جسکے باعث عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی واضع رہے کہ ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ دونوں ملزمان کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے ملزمان سید فدا حسین اورتنویر احمد پر50 ملین کرپشن خرد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جبکہ ملزمان نے رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی گئی مگر پولیس کو پیٹرول نہ ملا چیک حاصل کرکے ہیڈ کانسٹبل محمد رفیق کے اکاونٹ میں رقم جمع کرادی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :