ْ میرے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، کرپشن کا پیسہ کہاں ہے نیب کو ہی پتہ ہوگا،ڈاکٹر عاصم

تمام لوگ پاکستان کیلئے کام کریں پیپلز پارٹی کے دروازہ سب کیلئے کھلے ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 فروری 2018 22:13

ْ میرے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، کرپشن کا پیسہ کہاں ہے نیب کو ہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ میں جیل میں رہا پر میرے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کو دعوت دے چکا ہوں، تمام لوگ پاکستان کیلئے کام کریں پیپلز پارٹی کے دروازہ سب کیلئے کھلے ہے۔

(جاری ہے)

نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ کرپشن کا پیسہ کہاں ہے نیب کو ہی پتہ ہوگا، نیب نے چیمبر اندر بنایا ہوا ہے اور وہاں گواہوں کو حراساں کیا جاتا ہے جو غلط بات ہے۔

میں جیل میں رہا میرے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، ہم سب کو کراچی شہر کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کو دعوت دے چکا ہوں، تمام لوگ پاکستان کیلئے کام کریں پیپلز پارٹی کے دروازہ سب کیلئے کھلے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ اتنا کچھ ہوتا ہے عام غریب آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا، ہم جنگلوں میں رہنے والے لوگ ہے ہمارے یہاں نہ پانی ہے نہ بجلی ہے، میں ایک بیمار آدمی ہوں مجھے بار بار ڈاکٹروں کے پاس جانا پڑتا ہے۔