لیسکو ڈیوس روڈ سب ڈویڑن کی کاروائی، مختلف علاقوں میں بجلی چوری پکڑ لی

بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے پر بااثر بجلی چوروں نے لیسکو سٹاف سے میٹر چھین لیا،مقدمہ درج

جمعرات 15 فروری 2018 22:08

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) لیسکو ڈیوس روڈ سب ڈویڑن نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری پکڑ لی، بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے پر بااثر بجلی چوروں نے لیسکو سٹاف سے میٹر چھین لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو ڈیوس روڈ سب ڈویڑن کی ٹیموں نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے بجلی چوری کا نیٹ ورک پکڑا لیا، لیسکو حکام نے بتایا کہ صارف کا کنکشن منقطع ہونے پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری ہو رہی تھی، ایک لاکھ چار ہزار روپے کا بل واجب الادا ہونے پر کنکشن منقطع کیا گیا تاہم بل جمع کرانے کی بجائے صارف نے نیٹ ورک بنا کر بجلی بیچنا شروع کر دی لیسکو حکام کے مطابق اس پراپرٹی سے ڈی سی ٹرسٹی کے نام سے دوسرا میٹر بھی کاٹا گیا، میٹر کاٹنے کے بعد صارف نے سٹاف سے میٹر چھین لیا لیسکو حکام نے مزید بتایا کہ قوانین کے تحت ڈیفالٹر پراپرٹی پر کنکشن نہیں چل سکتا جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کیا، لیسکو ٹیموں نے کارسرکار میں مداخلت اور بجلی چوری کے مقدمہ کے لئے تھانے میں درخواستیں دے دی ہیں

متعلقہ عنوان :