Live Updates

نوازشریف کی اسلام آباد تا لاہور ریلی کے دوران ایک دو مقامات پر سیکیورٹی خطرات کا سامنا بھی رہا،

چوہدری نثار سینئر سیاستدان ہیں وہ عمران خان کی پارٹی میں نہیں جائیں گے ، جی ٹی روڈ سے جانے کا مشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 فروری 2018 22:08

نوازشریف کی اسلام آباد تا لاہور ریلی کے دوران ایک دو مقامات پر سیکیورٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اسلام آباد تا لاہور ریلی کے دوران ایک دو مقامات پر سیکیورٹی خطرات کا سامنا بھی رہا، چوہدری نثار سینئر سیاستدان ہیں وہ عمران خان کی پارٹی میں نہیں جائیں گے ، جی ٹی روڈ سے جانے کا مشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کی اسلام آباد تا لاہور ریلی کے دوران ایک دو مقامات پر سیکیورٹی خطرات کا سامنا بھی رہا ، یہ حقیقت ہے کہ جی ٹی روڈ سے جانے میں سیکیورٹی خطرات تھے ، پارٹی کے پانچ سے چھ سینئر رہنمائوں نے موٹروے سے جانے کا مشورہ دیا تھا، جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا مشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا ، پارٹی کے جوان رہنمائوں نے میرے موقف کی تائید کی تھی ۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اس پر جواب دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ کوئی ذی شعور انسان عمرن خان کی پارٹی میں نہیں جائے گا ،چوہدری نثار پرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات