Live Updates

نیازی صاحب جتنا جھوٹ بولنا ہے بول کر گھر چلے جائیں ، سیاست آپ کا کام نہیں ہے ، شہباز شریف

آئندہ الیکشن میں عوام مداریوں ، کھلاڑیوں اور زرداریوں کو رد کردیں گے، عمران خان نے عوام سے اسکول اور ہسپتال بنانے کے جھوٹے وعدے کیے، خان صاحب اور آصف زرداری نے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا، پنجاب کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، عمران خان کی 74میگا وا ٹ بجلی کہا ہے ، آسمانوں میں یا ز مین میں روشنیوں کے شہر کراچی میں آج ٹوٹی سڑکیں اور گندگی نظر آتی ہے، ہم کراچی ، پشاور کوئٹہ کو لاہور کے برابر لے کر آئیں گے، 2018ء میں عوام نے موقع دیاتو آصف زرداری کی لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائیں گے، آئندہ الیکشن میں عوام جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے، نواز شریف کی قیادت مین پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے تیار ہورہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 15 فروری 2018 21:59

نیازی صاحب جتنا جھوٹ بولنا ہے بول کر گھر چلے جائیں ، سیاست آپ کا کام ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نیازی صاحب جتنا جھوٹ بولنا ہے بول کر گھر چلے جائیں ، سیاست آپ کا کام نہیں ہے ، آئندہ الیکشن میں عوام مداریوں ، کھلاڑیوں اور زرداریوں کو رد کردیں گے، عمران خان نے عوام سے اسکول اور ہسپتال بنانے کے جھوٹے وعدے کیے، خان صاحب اور آصف زرداری نے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا اور پنجاب کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، عمران خان کی 74میگا وات بجلی کہا ہے ، آسمانوں میں یا زمیں میں روشنیوں کے شہر کراچی میں آج ٹوٹی سڑکیں اور گندگی نظر آتی ہے، ہم کراچی ، پشاور کوئٹہ کو لاہور کے برابر لے کر آئیں گے، 2018ء میں عوام نے موقع دیاتو آصف زرداری کی لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائیں گے، آئندہ الیکشن میں عوام جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے، نواز شریف کی قیادت مین پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے تیار ہورہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بورے والا میں حقیقت میں ترقیاتی کاموں کا اختتام کیا۔ آج ہزاروں افراد نے میرا استقبال کیا۔ یہ عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ مداریوں اور زرداریوں کو اگلے الیکشن میں شکست ہوگی۔ مائوں ، بہنوںکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اس استقبال پر جب میں آخری بار یہاں آیا تھا تب میاں نواز شریف نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ہم لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے۔

ہم نے عودہ پورا کردیا ہے ساڑھے چار سال میں نواز شریف کی لیڈر شپ میں سی پیک کے منصوبے لگے ہیں۔ بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں اور بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ اب گرمیاں ہوں گی لیکن عوام کے گھر ٹھنڈے ہوں گے بجلی کے باعث دکاندار اپنا کام کررہا ہوگا۔ کھیتوں میں ٹیوب ویل چل رہے ہوں گے اور بجلی موجود ہوگی۔ حکومت پاکستان اور پنجاب نے مل کر 10ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے جس کی 70سال میں مثال نہیں ملتی۔

خان صاحب جھوٹوں کئے آئی جی ہیں سیاست ان کا کام نہیں ہے۔ ان ساڑھے چار سال میں حکومت نے 85ارب کی سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ نیازی صاحب اتنا جھوٹ بول لیا آپ نے خدا کیلئے اب گھر چلے جائیں۔ جھوٹے خان صاحب کہتے تھے کہ ہم نے میٹرو بس نہیں بنائیں گے اور آج بنا رہے ہیں میٹرو بس ، جب کے پی کے میں ڈینگی آیا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ جب ڈینگی پنجاب میں آیا تو ہم نے اللہ کی مدد مانگی اور ڈینگی کا علاج آج موجود ہے پنجاب میں ۔

پشاور میں میٹرو بس کے نام پر پشاور کو اکھاڑ دیا ہے لیکن ان سے بننے والی۔ پشاور والوںنواز شریف کو ووت دو ہم بناکے دکھائیں گے پشاور میں میٹرو۔ زرداری صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ آپ نے جو قوم کی دولت لوٹ کر باہر بھیجی ہے واپس لے آئو اگر عوام نے ہمیں ووٹ دیدیاتو دنیا کے کونے سے آپ کی دولت ملک واپس لائیں گے ۔ قائد کے شہر کا کوڑے نے بیڑہ غرق کردیا ہے۔

میں کراچی کے شہریوں کو کہتا ہوں کہ جس طرح ن لیگ نے پنجاب اور لاہور کو سب سے آگے بنایا ایسے ہی کراچی ، پشاور اور کوئٹہ کو لاہور بنائیں گے۔ پچھلے ساڑھے 9سال میں وہاڑی میں 30ارب سے زائد کے منصوبے لگائے ہیں اور آج 300بستر کا ہسپتال نیا ہوچکا ہے اور بورے والا میں اہسپتال زیر تعمیر ہے۔پنجاب کے ہر ہسپتال میں سی ٹی اسکین لگائے جارہے ہیں جس غریب عوام فائدہ اٹھائین گے اور زائد پیسے نہیں دینے پڑیں گے۔

خان صاحب اور زرداری صاحب اپنے صوبوں میں منہ نہیں دکھا سکتے اور پنجاب کی باتیں کرتے ہیں۔ خان صاحب نے جب پہلا دھرنا اسلام آباد سے کیا یہ لوگ سات مہینے اسلام آباد بیٹھے رہے جس سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے اور چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا ان کی وجہ سے وہ لوگ پاکستان کے عوام سے دشمنی کررہے تھے۔ ان کی وجہ سے پاکستان سات مہینے پیچھے رہ گیا ہے ہم نے یہ منصوبے مکمل کرلیے اور زرداری اور خان صاحب پنجاب میںرخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

آپ کا خواب پورا ہوگا۔ ہمیں موقع ملا تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم زرعی یونیورسٹی بنائیں گے اور وہاڑی میں میڈیکل کالج بنائیں گے۔ زراعت کے عوالے سے تاریخ میں پہلی مرتبہ سستی کھاد دی جارہی ہے اور سبسڈی دی جارہی ہے پچھلے دو سال سے ٹیوب ویلز پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ چھوٹے کسانوں چھوٹے قرضے مل رہے ہیں بلاسود تین لاکھ یتیم بچوں کو تعلیمی وظائف دیئے جارہے ہیں ۔

ستر سال میں غریب بچوں کو وظیفے نہیں دیئے گئے۔ خودروزگار اسکیم کے تحت بلاسود قرضے دے جارہے ہیں جس سے سوا کروڑ لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اللہ نے موقع دیا۔ جتنی گندم کسان اگائیں گے اور اچھے دام کسانون کو دیں گے۔ اپنے نہیں لودھراں میں ہمیں کامیابی ملی ہم نے کام کرکے دکھایا ہے۔ ترین صاحب نے اربوں روپے خرچ لودھراں الیکشن میں لیکن اللہ کو کچھ اور منظور تھا اور ان لوگوں کو بدترین شکست ہوئی۔

لودھراں میں بھی (ن) لیگ نے کام کرائے اور سڑکیں بنائیں جس پر 27ارب روپے لگے۔ اسپیڈو بس لودھراں میں چل رہی ہے جس عوام فائدہ اٹھاہ رہی ہے ۔ بورے والا میں بھی الیکشن کے بعد اسپیڈو بس چلائیں گے۔ ہماری محنت پر ڈاکہ نہ پڑنے دینا اور صحیح ووٹ کا استعمال کرنا تاکہ اگلے پانچ سال کے بعد پاکستان مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے قابل ہوگا۔

آج پاکستان نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ نوجوانوں کو روزگار دلانے کیلئے بلاسود قرضے میں کئی سوارب کا اضافہ کیا جائے تاکہ کوئی بے روزگار نہ رہے ۔ستلج دریا کے اوپر پل بنائیں گے اور مکمل زرعی یونیورسٹی عوام کے حوالے کروں گا جس میں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرسکیں گے کیا آپ کو میرا یہ ایجنڈا منظور ہی کیا آپ جھوٹوں کے آئی جی اور مداریوں کو آئندہ الیکشن میں ہرا ئو گے اللہ آپکا حامی اور ناصر ہو ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات