بنگلہ دیشی انڈر 19پیسر کی 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ

جمعرات 15 فروری 2018 21:58

بنگلہ دیشی انڈر 19پیسر کی 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) انڈر 19 کرکٹ میں فتح کا تاج بھارتی ٹیم کے سر سجا اور دنیا بھر میں ان کے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا گیا تاہم اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیشی فاسٹ باولر قاضی اونیک نے خوب شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت کیخلاف میچ میں ایک زبردست آٹ سوئنگ بال پر بھارتی کپتان پرتھوی شاہ کو چلتا کیا، سپیڈو میٹر پر اس بال کی سپیڈ 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جس نے کرکٹ پنڈتوں کو بھی حیران کردیا ۔قاضی بہت زیادہ سپیڈ سے بالنگ کرتے ہیں اور عموما ان کی سپیڈ 145 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک ٹیکنیکل غلطی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :