سرمائی اولمپک گیمز،جرمنی کی پہلی،ہالینڈ کی دوسری پوزیشن برقرار

جمعرات 15 فروری 2018 21:52

سرمائی اولمپک گیمز،جرمنی کی پہلی،ہالینڈ کی دوسری پوزیشن برقرار
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) سرمائی اولمپک گیمز میڈل ٹیبل پرجرمنی کی پہلی اورہالینڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ناروے نے 4گولڈ،6سلور اور3 برانزمیڈلز جیت کرامریکاسے دوسری پوزیشن چھین لی۔جنوبی کوریا کے شہرپیونگ چونگ میں تئیس ویں سرمائی اولمپک گیمز میں چھٹے روزجرمنی 8گولڈ،2سلور اور3 برانز میڈلز سمیت13 تمغے جیت کر پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

جبکہ 5طلائی،4نقرئی اور2کانسی کے تمغوں سمیت 11 میڈلز جیت کرہالینڈ دوسرے نمبر پرموجود ہے۔ناروے نیچوتھاگولڈمیڈل جیت کراپنے میڈلز کی تعداد 13کرلی ہے جس میں6 سلور اور3 برانزمیڈلز شامل ہیں۔ناروے نے امریکاکوچوتھے نمبرپردھکیل دیا۔جس نے 4گولڈ، 1سلور اور2برانز میڈلز سمیت7 تمغے جیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈا 3 گولڈ اور4،4سلور اوربرانز میڈلز سمیت 11 تمغے حاصل کرکے 5ویں نمبر پرہے۔

امریکاکے شون وائٹ نے سنوبورڈنگ ہاف پائپ میں سونے کاتمغہ حاصل کیا۔اور سوچی ونٹرگیمز میں کھویاہوااعزاز دوبارہ حاصل کرلیا۔اکسل سونڈل نے اسکائنگ ڈان ہل ایونٹ میں ناروے کوونٹرگیمزتاریخ کا پہلا گولڈمیڈل دلایا۔ان کے ہم وطن کیوٹل جانزنیسلورمیڈل جیتا۔مارٹن فورسیڈ نے باتھلون گولڈمیڈل حاصل کرلیا۔ فورسیڈ ونٹراولمپکس میں تین گولڈ میڈلز جیت کرفرانس کے کامیاب ترین ایتھلیٹ بن گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :