ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کے بعد اگلا نشانہ باراک اوباما،سابق امریکی صدر کو بھی پر اسرار سفید پاوڈر بھیج دیا گیا

جمعرات 15 فروری 2018 21:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) امریکہ میں سیاسی دنیا کی اعلی سطحی شخصیات کو بھیجے جانے والے پراسرار 'سفید پاوڈر' کے معاملے میں ملک میں الارم دیدیا گیا ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جے آر کی اہلیہ وینیسا کو سفید پاوڈر بھیجے جانے سے ایک دن بعد واشنگٹن میں سابق صدر باراک اوباما کے دفتر میں بھی بالکل اسی طریقے سے سفید پاوڈر بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق لفافے کے اوپر بھیجنے والے کا ایڈریس نہیں تھا اور لفافے کے اندر موجود خط میں "تم ایک بھیانک انسان ہو اور اب اسے وصول کرو کہ جس کے تم حقدار ہو" کی عبارت رقم ہے۔تحقیقی نتائج کے مطابق سفید پاوڈر "مکئی کا نشاستہ " ہے۔یہ پاوڈر کل مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 30 منٹ پر بھیجا گیا اور اس وقت باراک اوباما کے دفتر میں موجود ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں معلومات موجود نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ماہِ جنوری سے اب تک واشنگٹن میں اوباما کا دفتر موجود ہے اور وہ خود آفس سے تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر کی مسافت پر رہائش پذیر ہیں۔مذکورہ دونوں واقعات نے ذہنوں میں 11 ستمبر کے حملوں سے ایک دن بعد پیش آنے والے اور 5 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے کاربنکل مکتوبات کی یاد تازہ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :