نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا‘جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی تجویز میری تھی‘ خواجہ سعد رفیق

شہباز شریف سمیت پارٹی کے کئی سینئر رہنمائوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث نواز شریف کو موٹر وے سیجانے کی تجویز دی تھی‘ صحافیوں کے ایک وفد نے بھی موٹر وے سے نہ جانے کی تجویز دی تھی‘ تجاویز کے بعد جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور جانے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا تھا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 فروری 2018 21:49

نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا‘جی ٹی روڈ سے لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا‘ نواز شریف کے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی تجویز میری تھی‘ شہباز شریف سمیت پارٹی کے کئی سینئر رہنمائوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث نواز شریف کو موٹر وے سے لاہور جانے کی تجویز دی تھی‘ صحافیوں کے ایک وفد نے بھی موٹر وے سے نہ جانے کی تجویز دی تھی‘ تجاویز کے بعد جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور جانے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا تھا۔

جمعرات کو خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔ نواز شریف کے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی تجویز میری تھی۔ شہباز شریف نے بھی جی ٹی روڈ کے ذریعے نہ جانے کی تجویز دی تھی کئی پارٹی رہنمائوں نے جی ٹی روڈ کا خطرہ مول نہ لینے کا مشورہ دی اتھا نواز شریف کو موٹر وے سے لاہور جانے کا بیان کسی ایک سے منسوب کرنا مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بعض سینئر رہنمائوں نے نواز شریف کو موٹر وے سے جانے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بذریعہ موٹر وے لاہور روانگی کی تجویز سکیورٹی خدشات کی بناء پر دی گئی تھی صحافیوں کے ایک وفد نے بھی وٹر وے سے نہ جانے کی تجویز دی تھی۔تجاویز کے بعد نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ کیا۔