آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس ،پنجاب میں ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کو ترقیاں ملیں، چیف جسٹس پاکستان

ہم نے انصاف کرناہے،سندھ میں آ ئو ٹ آف ٹرن پروموشنز پر پابندی لگائی پنجاب میں کیسے اجازت دے دیں، کام کرنے والوں کوتمغے اور پیسے دلوادیں گے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس مزید سماعت پیر تک ملتوی

جمعرات 15 فروری 2018 21:49

آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس ،پنجاب میں ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کو ترقیاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں جنھوں نے ماورائے عدالت قتل کیے تاہم ہم نے انصاف کرناہے،سندھ میں ہم نے آ ئو ٹ آف ٹرن پروموشنز پر پابندی لگائی پنجاب میں کیسے اجازت دے دیں، کام کرنے والوں کوتمغے اور پیسے دلوادیں گے ۔

جمعرا ت کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ نے آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کیس کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب آپ کو ٹرائل پر توجہ دینی چاہیے جس پر خواجہ حارث نے نے کہا کہ ہم نے کبھی ٹرائل کورٹ سے التوانہیں لیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ سندھ میں ہم نے آ ئو ٹ آف ٹرن پروموشنز پر پابندی لگائی پنجاب میں کیسے اجازت دے دیں جب کہ پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں جنھوں نے ماورائے عدالت قتل کیے، عدالتوں کے ذریعے آ ئو ٹ آف ٹرن پروموشنز کو ہی واپس لے لیں گے، کام کرنے والوں کوتمغے اور پیسے دلوادیں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بتائیں آ ئو ٹ آف ٹرن پروموشن لینے والوں کوکیسے چھوڑیں، ہم نے انصاف کرناہے، بندہ ماردو اور آ ئو ٹ آف ٹرن پروموشن لے لو، بندے مارنے والوں کو پنجاب نے ترقیاں دیں، چاہے کتنے بھی متاثرہوں اصول طے کرنے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔