بالائی نیلم میں ادویات خوراک کی شدید قلت عوام کو مشکلات کا سامنا

گریس شونٹھر سرگن وادیوں کا زمینی رابطہ منقطع انتطامیہ غائب‘ حکومت رفو چکر

جمعرات 15 فروری 2018 21:49

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) بالائی نیلم میں ادویات خوراک کی شدید قلت عوام کو مشکلات کا سامنا۔ گریس شونٹھر سرگن وادیوں کا زمینی رابطہ منقطع انتطامیہ غائب، حکومت رفو چکر۔ تفصیلات کے مطابق بالائی نیلم میں طبی سنٹرز ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے۔ جبکہ ڈاکٹر بھی غیر معینہ مدت سے اپنی جائے تعیناتیوں سے غائب ہیں۔

سردی کی شدت کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہسپتالوں میں ماتحت عملہ صرف عمارتوں کی چوکیداری تک محدود ہیں۔

(جاری ہے)

بالائی نیلم کے تمام بی ایچ یو ادویات سے خالی پڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ گریس شونٹھر اور سرگن وادیوں کے راستے بند پڑے ہوئے ہیں ان علاقوں میں خوراک کی بھی شدید قلت ہے۔ پیدل چل کر آنے والے لوگوں نے بتایا ہے کہ حکومت نے آٹا سٹاک نہیں کیا تھا۔ سرکاری ڈپو بھی خالی پڑے ہوئے ہیں۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش برف باری کی وجہ سے نقل حمل بھی محددود ہے۔ مقامی انتظامیہ بھی صورتحال سے نمٹنے کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ حکومت اور نیلم سے منتخب ہونے والا نمائندہ بھی رفو چکر ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :