جدید زلزلہ مزاحم تعمیرات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کے ساتھ آزادکشمیر کے قدرتی حسن میں بھی اضافہ ہوا ہے

‘نئی تعمیرات کو 8شدت کے زلزلے کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے‘آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو پروگرام کے تحت زیرتعمیرمنصوبوں کی تکمیل کیلئی38ارب روپے کی ضرورت ہے سیکرٹری سیرا سردارمحمد فاروق تبسم کی سول سروسز اکیڈمی بلوچستان میں زیر تربیت افسران کو زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو پروگرام کے بارے بریفنگ

جمعرات 15 فروری 2018 21:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) سیکرٹری سیرا سردارمحمد فاروق تبسم نے کہا ہے کہ جدید زلزلہ مزاحم تعمیرات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کے ساتھ آزادکشمیر کے قدرتی حسن میں بھی اضافہ ہوا ہے ،نئی تعمیرات کو 08شدت کے زلزلے کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے ،آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو پروگرام کے تحت زیرتعمیرمنصوبوں کی تکمیل کیلئی38ارب روپے کی ضرورت ہے ۔

زلزلے کی قدرتی آفت سے سب سے زیادہ شعبہ تعلیم میں جانی ومالی نقصان کا سامنا کرناپڑا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نسل کی شہادت کے دُکھ کے ساتھ 2798تعلیمی ادارے زمین بوس ہوگئے ،حکومت پاکستان کے تعاون سے زیر تعمیر1400سو تعلیمی اداروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی قلت کاسامنا ہے ،عالمی معیار کے تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں ،گورننس کے شعبہ کی تعمیرات سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اضافی بجٹ کے چیلنج کاسامنا ہے ،ان خیالات کااظہار سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے سول سروسز اکیڈمی بلوچستان میں زیر تربیت افسران کو زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو پروگرام کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈائریکٹرز سیرا عابد غنی میر ،اکرام الحق ،کامران وانی ،پروگرام منیجر ڈسٹرکٹ ری کنسٹرکشن یونٹ چوہدری محمد فرید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز راجہ طارق عزیز ،جاوید احمد گنائی ودیگر افسرا ن بھی موجود تھے ،دریں اثناء ڈائریکٹر پلاننگ سیرا عابد غنی میر نے وفد کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعمیرنوپروگرام کے لئے عالمی برادری نے دل کھول کر وفاقی حکومت کوفنڈز فراہم کئے جو کہ وفاقی وزارت خزانہ سے ایرا ء کو فراہم کئے جاتے ہیں ایرا انہیں تعمیرنومنصوبوں کیلئے آزادکشمیر میں سیرااور خیبرپختوانخواہ میں پیرا کو فراہم کرتا ہے ،بعدازاں وفد نے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول گوجرہ اورگورنمنٹ علی اکبر اعوان بوائز ہائی سکول اپر چھتر کا دورہ کیا جہاں پروگرام منیجر ڈی آر یو مظفرآباد چوہدری محمد فرید نے شرکاء کو ان تعلیمی اداروں کی تعمیر بارے بریفنگ دی ،اس موقع پر ایم اینڈ ای آفیسر مختار احمد قریشی ،ایکسئین سیرا عامر نذیر چوہدری بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ علی اکبر اعوان ہائی سکول اپر چھتر میں صدرمعلم نصیر احمد سلہریا نے سول سروسز اکیڈمی بلوچستان میں زیر تربیت افسران اور سیراافسران کااستقبال کیا اس موقع پر طلباء نے آزادکشمیر کا قومی ترانہ پیش کرنے کے علاوہ لوک گیت پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :