تین روزہ میلے میں ۰۵۱سے زائد اسٹالز،فوڈ کورٹ،نمائش اور کتابوں کی تقریب رونمائی

جامعہ کراچی کا جمنازیم کتب میلے کے شرکاء سے بھرا رہا،تیس ہزارسے زائد کتب کی فروخت

جمعرات 15 فروری 2018 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) کراچی یونیورسٹی میں ہونے والی سب سے بڑی اور مقبول ترین سرگرمی KUBF 2018 اختتام پذیر ہوا۔میلے کے تینوں دن طلباء کا جوش و خروش مثالی رہا۔اسلا می جمعیت طلبہ کی طرف سے شہر کا دوسرا بڑا کتب میلہ جامعہ کراچی جمنازیم میں تین دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

جس میں جامعہ کراچی سمیت شہر کے ہزاروں طلبہ و طالبات کی شرکت ہوئی، جبکہ معروف پبلشرز کی طرف سے ۰۵۱ سے زائد کی تعداد میں اسٹال بھی لگائے گئے۔شہر کراچی میں ہونے والے دوسرے کتب میلے میں مجموعی طور پر تیس ہزار سے زائد کتب کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ جمعیت کی جانب سے لگایا جانے والا یہ کتب میلہ نصابی کتب کی بارعایت دستیابی میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :