قبائلی علاقہ جات کے لوگوں کیلئے وطن کارڈ کی پابندی ختم کردی گئی، قبائلی علاقہ جات کے لوگ بھی اب صرف قومی شناختی کارڈ کو ہی اپنی شناخت کیلئے استعمال کر سکیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 فروری 2018 20:31

قبائلی علاقہ جات کے لوگوں کیلئے وطن کارڈ کی پابندی ختم کردی گئی، قبائلی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) قبائلی علاقہ جات کے لوگوں کیلئے وطن کارڈ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقہ جات کے لوگوں کیلئے وطن کارڈ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قبائلی علاقہ جات کے لوگ بھی اب صرف قومی شناختی کارڈ کو ہی اپنی شناخت کیلئے استعمال کر سکیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا ہے کہ یہ فیصلہ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے بعد لیا گیا ہے۔ جبکہ جن لوگوں کے پاس فی الحال قومی شناخت کارڈ موجود نہیں، وہ 31 مئی تک وطن کارڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :