سندھ کو خطے کا تجا رتی حب بنا نے کے لئے پر عزم ہیں ۔چیئر پر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ

پا کستا ن کو ہر سال دو سے تین ملین نئی ملا زمتیں پیدا کر نے کی ضرورت ہے ۔کنٹری ڈائریکٹر عالمی بنک پا کستا ن

جمعرات 15 فروری 2018 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نے ورلڈ بنک کے تکنیکی تعا ون سے کرا چی میں سندھ ڈو ئنگ بزنس ریفا رمز ایگزیبیشن کا انعقا د کیا ۔اس مو قع پر متعلقہ محکمو ں نے صو بے میں تجا رت کی آسانی کیلئے متعارف کرا ئی گئی اصلاحا ت کے حوالے سے معلو ما ت فرا ہم کیں یہ اصلا حا ت صو بہ سندھ کو خطے کا بز نس پا ور ہا ئو س بنا نے کیلئے کی جا نے والی کوششو ں کا ایک حصہ ہے یہ اصلا حا ت وفا ق ا ور صو با ئی سطح پر تجا ر تی اصلا حا ت کے بڑ ے منصو بے کا حصہ ہے ۔

اس سلسلے میں اس کا وش کی کڑ ی میں سندھ حکومت نے سندھ انویسٹمنٹ کلا ئیمٹ امپرو منٹ سیل قا ئم کیا ہے ۔چیئر مین پی اینڈ ڈی بو ر ڈ محمد وسیم نے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ملکی اقتصا دیا ت کو منسلک کر نے کیلئے سندھ حکومت نے کلیدی کر دار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئر پر سن اور ڈی پی کی فو کل پر سن نا ہید میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ خصو صاًً وزیر اعلیٰ سندھ کی دلچسپی کے بعد سندھ میں تجا رت کے فرو غ کی رفتا ر نما یا ں تیزی آئی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ یہ کو ئی 100دن کی کو شش کا کا م نہیں ہے بلکہ یہ ایک مسلسل عمل ہے ہما را ہمیشہ پنجا ب سے موا زنہ کیا جا تا ہے ہم نہ صر ف تجا رتی اصلا حا ت میں بہتری لا رہے ہیں بلکہ اپنے اہدا ف تیزی سے مکمل کر رہے ہیں حا لا نکہ کرا چی بڑا شہر ہے اور اس کے چیلنج بہت پیچیدہ ہیں میں دیکھ رہی ہو ں کہ پا کستا ن صنعتی ملک بننے والا ہے انہو ں نے نجی شعبو ں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ حکومت سندھ کی جا نب سے تجا رت کے فرو غ کیلئے کی جا نے والی کا وشو ں کو مثبت اور نما یا ں طو ر پر پیش کریں عا لمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پا کستا ن پیچ مو تھو ای لا نگو نے کہا کہ پا کستان کو ہر سال دو سے تین ملین نئی ملا زمتیں پیدا کر نے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں آپ کو نجی شعبے کی جا نب سے بڑی سر ما یہ کا ر ی کی ضرورت ہے ۔

تقریب سے سینیئر ما ہر معشیا ت احمد بشیر ،انٹر نیشنل فنا نس کا رپو ریشن کی پر نسپل کنٹری آفیسر مس شبا نہ خا ور ،کے سی سی آئی کے صدر مفصّر ملک ،نسیم زمیندار اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔ تجار تی اصلا حا ت کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدا ما ت سندھ بلڈنگ کٹرو ل اتھا ر ٹی نے رہا ئشی اور وئیر ہا ئو سز کی تعمیر کے اجا ز ت نا مے کی منظو ر ی کے طر یقے کا ر کو آسا ن کر دیا ہے اور منظور ی کا دورا نیہ کم کر دیا گیا ہے ۔

کرا چی واٹر اینڈ سیوریج بو ر ڈ ،سندھ انوائرمنٹ پرو ٹیکشن ایجنسی ،محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے این او سی کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں ،کے الیکٹرک نے نئے کنیکشن کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغا ز کر دیا ہے اور کرا چی کے 29مقا ما ت پر یہ سہو لیا ت دستیا ب ہو گی۔مزید تفصیلا ت کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر یکھی جا سکتی ہیں ، انوائر مینٹل چیک لسٹ کی منظو ر ی 30دن کے بجا ئے اب صر ف 15دن میں مل جا یا کریگی ۔جا ئیدا د رجسٹریشن کا مکمل وقت 208دنو ں سے کم کر کے اب صر ف 17دن کر دیا گیا ہے دن کی یہ کمی 92فیصد ہے ،مائیکرو فلمنگ ٹیکنا لو جی کو مکمل طو ر پر ڈیجیٹل آن لا ئن کر دیا گیا ہے ،اس کا طریقہ کا ر سندھ گو ر نمنٹ کی ویب سائٹ zameensindhApp اور www.sindhzameen.gos.pkپر بھی مو جو د ہیں ۔

متعلقہ عنوان :