کراچی،فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی واحد ادارہ ہے جس کا نصب العین ماہی گیروں کی فلاح و بہبود ہے،عبدالبر

ماہی گیروں کی صحت اور بچوں کی تعلیم ایف سی ایس کی ترجیحات میں شامل ہے،چیئر مین ایف سی ایس

جمعرات 15 فروری 2018 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) ایف سی ایس کے چیئر مین عبدالبر نے کہا ہے کہ فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی واحد ادارہ ہے جس کا نصب العین ماہی گیروں کی فلاح و بہبود ہے۔ ماہی گیروں کی صحت اور بچوں کی تعلیم ایف سی ایس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین عبدالبر نے ماہی گیروں کی بستی کچھی مسلم مجاہد کالونی بلدیہ ٹاؤن میں فشر مینز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

فشر مینز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے چیئر مین عبدالبر‘وائس چیئر مین ابو زر ماڑی والا‘ڈائریکٹر آصف بھٹی‘ڈاکٹر یوسف‘منیجر FCS شوکت حسین اور دیگر کو سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ چیئر مین FCS عبدالبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کی خدمت اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں ہونے والے جرات مندانہ اقدامات کی تعریف کی اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود ان کے مسائل حل کرنے پر چیئر مین FCS عبدالبر کا شکریہ ادا کیا۔

چیئر مین عبدالبر نے ماہی گیروں کی بستی کچھی مسلم مجاہد کالونی کے دورے کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں پنکھوں کی تنصیب کیلئے دو لاکھ تیس ہزار روپے کا چیک اور الیکٹرک واٹر کولر کیلئے 40ہزار روپے کا چیک ماہی گیروں کو پیش کیا جبکہ ماہی گیر عبداللہ یعقوب کو علاج معالجے کی مد میں 15 ہزار روپے الگ دیئے۔چیئر مین FCS عبدالبر نے فشر مینز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں جلد کمپیوٹر سینٹر اور سلائی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا۔اس موقع پر وہاں موجود بڑی تعداد میں ماہی گیروں نے جئے بھٹو اور جئے پیپلزپارٹی کے فلک شگاف نعرے لگائے۔#

متعلقہ عنوان :