کرا چی،سندھ بلڈنگ کٹرو ل اتھا ر ٹی نے رہا ئشی اور وئیر ہا ئو سز کی تعمیر کے اجا ز ت نا مے کی منظو ر ی کے طر یقے کا ر کو آسا ن کر دیا

کرا چی واٹر اینڈ سیوریج بو ر ڈ ،سندھ انوائرمنٹ پرو ٹیکشن ایجنسی ،محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے این او سی کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں ،کے الیکٹرک نے نئے کنیکشن کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغا ز کر دیا ہے

جمعرات 15 فروری 2018 20:39

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) سندھ بلڈنگ کٹرو ل اتھا ر ٹی نے رہا ئشی اور وئیر ہا ئو سز کی تعمیر کے اجا ز ت نا مے کی منظو ر ی کے طر یقے کا ر کو آسا ن کر دیا ہے اور منظور ی کا دورا نیہ کم کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کرا چی واٹر اینڈ سیوریج بو ر ڈ ،سندھ انوائرمنٹ پرو ٹیکشن ایجنسی ،محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے این او سی کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں ،کے الیکٹرک نے نئے کنیکشن کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغا ز کر دیا ہے اور کرا چی کے 29مقا ما ت پر یہ سہو لیا ت دستیا ب ہو گی۔

مزید تفصیلا ت کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر یکھی جا سکتی ہیں ، انوائر مینٹل چیک لسٹ کی منظو ر ی 30دن کے بجا ئے اب صر ف 15دن میں مل جا یا کریگی ۔جا ئیدا د رجسٹریشن کا مکمل وقت 208دنو ں سے کم کر کے اب صر ف 17دن کر دیا گیا ہے دن کی یہ کمی 92فیصد ہے ،مائیکرو فلمنگ ٹیکنا لو جی کو مکمل طو ر پر ڈیجیٹل آن لا ئن کر دیا گیا ہے ،اس کا طریقہ کا ر سندھ گو ر نمنٹ کی ویب سائٹ zameensindhApp اور www.sindhzameen.gos.pkپر بھی مو جو د ہیں ۔#