پاک فوج کا دستہ تربیت اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب بھجوا جارہا ہے ،آئی ایس پی آر

جمعرات 15 فروری 2018 20:29

پاک فوج کا دستہ تربیت اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب بھجوا جارہا ہے ،آئی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان سعودی عرب دوطرفہ سلامتی تعاون کے تسلسل میں پاک فوج کا دستہ تربیت اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب بھجوا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا یہ دستہ اور پہلے سے موجود پاک فوج کے دستے سعودی عرب سے باہر تعینات نہیں ہونگے ۔ یہ پاکستان کے خلیج تعاون تنظیم( جی سی سی) اور علاقائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ سلامتی کے شعبے میں تعاون کا حصہ ہے ۔