ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرہ نے سیٹ بچانے کیلئے فاروق ستار سے رابطے شروع کردئے

فاروق ستار نے الیکشن کمیشن میں ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کی پوسٹ سے ڈی سیٹ کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جس کے بعد بدھ کی شب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے فاروق ستار سے فون پر رابطہ کیا تھا اور درخواست واپس لینے کی درخواست کی تھی

جمعرات 15 فروری 2018 20:26

ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرہ نے سیٹ بچانے کیلئے فاروق ستار سے رابطے شروع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرہ نے سیٹ بچانے کیلئے فاروق ستار سے رابطے شروع کردئے ، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والے ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرہ نے سیٹ بچانے کیلئے فاروق ستار سے رابطے شروع کردئے ہیں ،فاروق ستار نے الیکشن کمیشن میں ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کی پوسٹ سے ڈی سیٹ کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جس کے بعد بدھ کی شب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے فاروق ستار سے فون پر رابطہ کیا تھا اور درخواست واپس لینے کی درخواست کی تھی ۔

اس دوران فاروق ستار کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد جمعرات کے روز ڈپٹی میئر کراچی کی جانب سے دوبارہ فاروق ستار سے رابطہ کیا گیا ہے اوران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن سے اپنی درخواست واپس لیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فاروق ستار نے انکار نہیں کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوسکتی ہے،جس میں اہم بریک تھرو متوقع ہے ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی پی ایس پی رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے مصطفی کمال کا خدا حافظ کہتے ہوئے دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔جبکہ اس سے قبل فاروق ستار کی جانب سے بھی یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پی ایس پی میں جانے والے ایم کیو ایم رہنما جلد ان کے ساتھ ہوں گے ۔#