مزدوروں اور کسانوں کو سستے گھر بنانے کے لئے کراچی سمیت ہر ضلعہ میں ہائوسنگ اسکیم شروع کی جائے، ایاز لطیف پلیجو

جمعرات 15 فروری 2018 20:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ مزدوروں اور کسانوں کو سستے گھر بنانے کے لئے کراچی سمیت ہر ضلعہ میں ہائوسنگ اسکیم شروع کی جائے۔ بیروزگاری کے خاتمے کے لیئے نوجوانوں کو ان کی اہلیت کے مطابق روزگار کھول کر دیئے جائیں۔ انہوں نے یے اظہار بی 48 پرنس ٹائون حیدرآباد میں کارکنان سے گفتگو میں کیا۔

ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کے مہنگائی بڑہنے کی وجہ سے غریب لوگ 2 وقت کی روٹی کے لیئے پریشان ہیں۔ کروڑوں لوگوں کو اپنا گھر نہیں، غریب لوگ ریلویز، روڈوں، نہروں، دریاھ، ساحلے سمندر، میدانوں اور شہروں میں کچروں کے ڈہیروں کے پاس کچی جہوپڑیاں بنا کر بیٹھے ہیں۔ ہر دور میں انہے نظرانداز کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسی نہیں، زراعت کی تباہی، کرپشن اور نوکریاں بیچنے کی وجہ سے سندھ میں بدحالی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سندھ کے ہر ضلعے میں بڑی ہائوسنگ اسکیم شروع کرے، جہاں بجلی، گئس، ڈرینیج، صاف پانی، تعلیم، صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وہاں مزدوروں اور کسانوں کو انتہائی سستی قیمت پر گھر بنا کر دیئے جائیں۔ ملک کے صنعتی اداروں، کارخانوں، ملوں، فیکٹریوں سے لیکر منڈیوں اور مارکیٹوں تک کا نظام مزدور چلاتے ہیں، ہر فصل کسان کے خون اور پسینے کی محنت سے تیار ہوتا ہے مگر سب سے زیادہ ان کا استحصال ہو رہا ہے، ان کی زندگیاں بدحال کرنا بند کی جائیں، ان کے بچوں کو بہتر تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات دیں جائیں۔

انہوں نے کہا کے ملک خاص طور سندھ میں بیروزگاری زیادہ ہے، اس لیئے تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو ان کی اہلیت کے مطابق روزگار قائم کر کے دیا جائے، اس سے بیروزگاری کا خاتما آئے گا۔

متعلقہ عنوان :