وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 606 مساجد نے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کی پابندی کے نفاذ کیلئے رضامندی ظاہر کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 فروری 2018 20:13

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 606 مساجد نے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 606 مساجد نے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کی پابندی کے نفاذ کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان دینے اور نماز ادا کیے جانے کی پابندی کروانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی کل 615 مساجد میں سے 606 مساجد نے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کی پابندی کے نفاذ کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ جبکہ تمام مسلک کے علماء کی جانب سے نظام صلاۃ کے نفاذ کیلئے اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نظام صلوۃ کو جلد نافذ کر دے گی۔ اس نظام کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :